اپنے پڑوسی ملک چین میں ایغور مسلمانوں کی ثقافت اور اسلامک نشانیوں اور مسجدوں کو ختم کیا جا جارہا ہے۔ سال 2017 سے چین میں مسلسل مسلمانوں کے ساتھ ظلم و ستم جاری ہے۔
آسٹریلین اسٹریٹیجک پالیسی انسٹیٹیوٹ کے مطابق مغربی چین کے شن جیانگ میں تقریبا سال 2017 کے بعد سے آٹھ ہزار پانچ سو مسجدوں کو مسمار کیا جاچکا ہے۔ مسلمانوں کو زبردستی جیلوں میں رکھا جا رہا ہے۔ داڑھی رکھنے کی اجازت نہیں ہے، خواتین کو برقع نہیں پہننے دیا جا رہا ہے، موجودہ مسجدوں میں مسلمانوں کو اذان دینے اور نماز پڑھنے کا حق نہیں ہے۔ چین اپنے ملک سے اسلام کو ہمیشہ کے لئے مٹا دینا چاہتا ہے۔