ETV Bharat / city

مراد آباد: جشن منتظر کے عنوان سے سجی محفل

اترپردیش کے مراد آباد ضلع کے آزاد نگر محمدی ہال میں ایک پرشکوہ شعری نششت کا انعقاد کیا گیا۔

author img

By

Published : Apr 2, 2021, 10:43 PM IST

Updated : Apr 2, 2021, 10:50 PM IST

مشا‏عرہ
مشا‏عرہ

اس نششت میں بیرونی و مقامی شعراء کرام نے شیعہ مسلک کے آخری امام امام مہدی کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ شیعہ مسلک کے آخری امام امام مہدی کے یوم پیدائش کے تناظر میں اس محفل کو سجایا گیا تھا۔

مشا‏عرہ

شعراء کرام نے اس موقع پر ان کی خدمات کو یاد کیا اور ان کے افکار و نظریات کو اختیار کرنے کی تلقین اپنے اشعار کے ذریعہ کی۔ شعراء کرام نے اپنے اشعار سے امام عالی مقام کو خراج عقیدت پیش کیا اور سامعین کے قلوب کو منور کیا۔ سامعین نے شعراء کے اشعار پر داد و تحسین سے نوازا اور ان کی خوب حوصلہ افزائی کی۔

شیعہ مسلک کے عقیدے کے مطابق امام مہدی کی ولادت ماہ شعبان میں ہوئی تھی۔ محفل مشاعرہ میں امام مہدی کی شان میں شعرائے کرام نے گلہائے عقیدت پیش کیا۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد رسول مآب حضرت محمد مصطفیؐ کی خدمت میں نعتیہ کلام پیش کیا گیا۔ نعت پاک کے بعد امام مہدی کی شان میں شعراء کرام نے قصیدہ پڑھ کر دادو تحسین حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: مراد آباد میں جشن یومِ اردو صحافت پر 4 اپریل کو پروگرام

تلاوت قرآن پاک مولانا شکیل احمد نے کی جبکہ نظامت کے فرائض حسن سرسوی نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ مہمان خصوصی کے طور پر شاعر کیفی سمبھلی نے شرکت کی۔

Last Updated : Apr 2, 2021, 10:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.