ETV Bharat / city

مرادآباد: جلسۂ سیرت النبیﷺ کا اہتمام

جلسے کے منتظمین کے مطابق یہ جلسہ ربیع الاول کے مہینے میں ہونا تھا لیکن کووڈ 19 کی وجہ سے پرمیشن نہ ملنے پر جلسے کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ اس لئے اس جلسے کو اب منعقد کیا گیا۔

moradabad
moradabad
author img

By

Published : Dec 13, 2020, 12:39 PM IST

ریاست اترپردیش کے مرادآباد میں واقع محلہ میاں کالونی میں انجمن رضا مصطفیٰﷺ کے زیر اہتمام سیرت رسول پر ایک جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔ جلسے میں مقامی علماء نے شرکت کر اپنی تقریر کے ذریعہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر روشنی ڈالی۔

مرادآباد: جلسۂ سیرت النی کا انعقاد
اس موقع پر مولانا سید صفاحت حسین نے سیرت رسول پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اللہ کے رسول نے اپنے وصال سے کچھ دن پہلے یہ وصیت کی کہ کسی کو رسوا نہیں کرنا، کسی کی بے عزتی نہیں کرنا چاہے وہ کسی بھی مذہب و ملت کا ہو، اس کا دل نہ توڑنا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کے پاس ایک شخص آیا جو غیر مسلم تھا وہ آپ کی محبت میں کھانا بناکر لایا اور بولا حضور کھانا کھا لیجئے خواجہ غریب نواز نے وہ کھانا کھالیا جبکہ اس دن انہوں نے نفل روزہ رکھا تھا۔

لوگوں نے کہا کہ حضور آپ کا تو روزہ تھا تو آپ نے فرمایا مجھے روزے کی قضا معلوم ہے لیکن کسی انسان کا دل ٹوٹ جائے مجھے اس کی قضا نہیں معلوم ہے۔

مولانا فرقان انور علی نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دور ایک جدید تعلیم کا دور ہے لہٰذا ہر انسان کو اپنے بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم دینا بے حد ضروری ہے۔

مولانا سید صفاحت حسین نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ یہ جلسہ ربیع الاول کے مہینے میں ہونا تھا لیکن کووڈ 19 کی وجہ سے پرمیشن نہ ملنے پر جلسے کو ملتوی کردیا گیا تھا اس لئے اس جلسے کو اب کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.