ETV Bharat / city

Indefinite Protest for Azam Khan's Release: اعظم خاں کی رہائی کے لئے غیر معینہ مدت کا احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Dec 31, 2021, 10:57 AM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور کے رکن پارلیمان اور سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنماء اعظم خاں کی رہائی کے لئے مختلف تنظیموں کی جانب سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ ایک سماجی تنظیم ویر بھگت سنگھ یُوا مورچہ کے کارکنان اعظم خاں کی رہائی کے لئے غیر معینہ مدت تک کے لئے امبیڈکر پارک میں دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔Indefinite Protest for Azam Khan's Release

Indefinite protest for release of Azam Khan
اعظم خاں کی رہائی کے لئے غیر معینہ مدت کا احتجاجی مظاہرہ

سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنماء اور رامپور کے رکن پارلیمان محمد اعظم خان گذشتہ 22 ماہ سے سیتاپور جیل میں قید ہیں۔ اعظم خاں کے حامیوں کے ذریعہ اپنے اپنے طور پر احتجاج کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ ایک سماجی تنظیم ویر بھگت سنگھ یوا مورچہ کے کارکنان اعظم خاں کی رہائی کے لئے غیر معینہ مدت تک کے لئے امبیڈکر پارک میں دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔Indefinite Protest for Azam Khan's Release

ویڈیو

اعظم خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے تنظیم کے ضلع صدر رجت کمار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محمد اعظم خاں بے قصور ہیں اور ان کو سیاسی رنجش کے تحت پھنسایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی سرپرستی میں انتہائی سنگین جرائم کے ملزمین آزاد گھوم رہے ہیں جبکہ ایک ایماندار اور خیر خواہ لیڈر کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے۔ یہ انتہائی شرمناک بات ہے۔ رجت کمار نے مزید کہا کہ محمد اعظم خاں نے سماجی اصلاحات اور تعلیمی میدان میں اہم خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ اترپردیش بالخصوص رامپور کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان پر تعصب کی بنیاد پر کارروائی قابل مذمت ہے۔

اس موقع پر دھرنے میں شامل سماجوادی پارٹی کے مقامی رہنماء شانی خان نے کہا کہ جب تک اعظم خان کی رہائی نہ ہو جاتی تب تک یہ احتجاجی مظاہرہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی حکومت آنے پر اعظم خاں اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے تمام فرضی مقدمات بھی ہٹائے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.