اعظم خان کو ایک کیس کی سماعت کے معاملے میں رامپور کورٹ میں پیش ہونا تھا۔ رامپور روانہ ہونے سے قبل اعظم نے کہا کہ جیل میں ان کے ساتھ ایسا سلوک کیا جارہا ہے گویا وہ کوئی دہشت گرد ہیں۔
رکن پارلیمنٹ ان کے بیٹے عبداللہ کے ساتھ سیتاپور جیل میں سخت سیکورٹی کے درمیان جیل میں رکھا گیا ہے جبکہ ان کی اہلیہ و ایم ایل اے تزئین فاطمہ کو خاتون جیل میں رکھا گیا ہے۔ ایس پی رکن پارلیمان جہاں جیل میں رات بھر سو نہیں پارہے ہیں و وہیں اہلیہ تزئین نے کمر درد کی شکایت کی ہے۔
ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعرات کو رکن پارلیمان اور ان کے کنبے سے سیتا پور جیل میں ملاقات کے بعد کہا تھا کہ اعظم خاں کو سیاسی دشمنی میں جیل میں رکھا گیا ہے۔
بیٹے عبداللہ اعظم کے فرضی پیدائش سرٹیفکیٹ کے معاملے میں رامپور کی ایک عدالت میں خود سپردگی کے بعد عدالت نے اعظم خان اور ان کی بیوی و بیٹے کو 02 مارچ تک عدالتی تحویل میں جیل میں بھیج دیا تھا۔