اس کمیٹی میں منصور معاشرے سے تعلق رکھنے والے افراد کو اس کمیٹی میں اعلی عہدوں پرذمہ داریاں دی گئی ہیں اور انہیں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ سبھی عہدیداروں کی گل پوشی بھی کی گئی-
اس تعلق سے کمیٹی کے صدر صلاح الدین منصوری نے بتایا کہ سبھی عہدیداران نے یہ عہد لیا ہے کہ وہ منصوری معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ایمانداری و دیانت داری کے ساتھ کام کریں گے بالخصوص منصوری معاشرے سے آنے والے لوگوں کی مدد کرنا اور غریب بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ان کا اولین فرض ہے۔