ایس ڈی ایم نے ماسک پہنے ہوئے نوجوانوں کو سڑک پر گھومتے ہوئے پکڑ لیا اوران سے اٹھک بیٹھک لگواکر انہیں سخت انتباہ کے ساتھ چھوڑ دیا۔
ضلع مراد آباد میں کورونا انفیکشن کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس کی وجہ سے اسے ریڈزون میں رکھا گیا ہے۔
انتظامیہ کی تمام تر اپیل کے باوجود لوگ کھلے عام قوانین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں اور سڑکوں گھومتے نظر آرہے ہیں۔
درحقیقت ایس ڈی ایم بلاری علاقے کے لاک ڈاؤن کا مشاہدہ کررہے تھے بڑی تعداد میں نوجوان سڑکوں پر گھومتے نظر آئے۔ بغیر ماسک پہنے سڑکوں پر گھومنے کی وجہ پوچھی گئی تو نوجوان کوئی جواب نہیں دے سکے۔
آپ کو بتا دیں کہ بلاری کے بازار میں نوجوان صبح کے وقت چلتے پھرتے نظر آتے ہیں، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے افسران کو سختی کا حکم دیا ہے۔
حکام نے پولیس اور انتظامیہ کی الگ الگ ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں، جو علاقے میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مستقل کارروائی کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ ضلع مراد آباد ریڈ زون میں شامل ہے اور اس وقت اسپتال میں کورونا کے 63 مریض داخل ہیں۔ کورونا انفیکشن کی وجہ سے یہاں پانچ افراد کی موت بھی ہوچکی ہے ، لیکن لوگ تاحال کورونا کے خطرے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔