بجنور کے تھانہ نگینہ کے ایف سی آر گودام کے باہر خالی بوریوں سے بھری چلتی ٹرک میں اچانک آگ لگ گئی جس سے افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان کی خبر نہیں، جبکہ درجنوں خالی بوریاں جل کر خاک ہوگئی۔
ٹرک میں آگ لگنے کے سلسلے میں محکمہ فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی، موقع پر پہنچی فائر فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔ بہر کیف ٹرک میں آگ کیسے لگی اس سلسلے میں کوئی معلومات نہیں مل سکی۔