ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں اداکار احمد خان نے اپنی آنے والی 'فلم مشن مجنوں' کے تعلق سے بتایا کہ 'اس فلم میں میرا کردار بہت ہی مختصر ہے۔ میں نے ایک سائنٹسٹ کا کردار اس فلم میں ادا کیا ہے۔'
احمد خان نے مزید اپنی جدو جہد کے تعلق سے کہا کہ 'میں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ایک تھیٹر آرٹسٹ کیا تھا، بعد میں مجھے ماڈلنگ کا بھی موقع ملا جسے میں نے قبول نہیں کیا تھا۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'میں نے کئی اشتہار کے لیے بھی کام کیا ہے، نئی نسل جو فلمی دنیا میں اپنا کیرئر بنانا چاہتی ہے وہ اپنا کام پوری تندہی سے کرے اپنے اندر شوق پیدا کرے محض نام و نمود کے لیے کچھ نہ کرے۔'
فلمی دنیا میں کام کرنے والوں کے لیے سب سے زیادہ ضروری چیز اپنے کام سے محبت کرنا ہوتا ہے اور اس میں پورے طور سے لگنا پڑتا ہے تبھی جا کر انسان کو وہ درجہ حاصل ہوتا ہے جس کی اس نے تمنا کی ہوتی۔