خدمت خلق انسانیت کا سب سے بڑا پیغام ہوتا ہے، اسی فکرکے ساتھ مرادآباد کے مقامی ڈاکٹر منیش مہاجن ہمیشہ غریب بے سہارا لوگوں کے لئے ہمیشہ آگے رہتے ہیں اور ہمیشہ دوسرے ڈاکٹروں کو بھی یہ مشورہ دیتے ہیں کہ عوام کو علاج کے لیے ڈاکٹر سے بہت امید ہوتی ہے اور ہمیں عوام کی امیدوں پر ہمیشہ کھرا اترنا چاہیے۔
ڈاکٹر منیش مہاجن کڈنی اور ڈائبٹیز کے ماہر ہیں۔ اپنی خدمات کے لئے پہچانے جانے والے ڈاکٹر منیش مہاجن نے مرادآباد شہر کے ساتھ ضلع رام پور میں بھی اپنا دواخانہ کھولا ہے۔
ڈاکٹر منیش مہاجن کی ہمیشہ سے یہ پہچان رہی ہے کی وہ غریب مریضوں سے اپنی فیس نہیں لیتے اور فری علاج کرتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی وہ سردی کے موسم میں راہ گیروں کو گرم کمبل تقسیم کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مرادآباد: انڈین ریلوے کی نجکاری کی مخالفت
ان کا کہنا ہے کہ اور ڈاکٹروں کو بھی ہمیشہ مدد کے لیے آگے آنا چاہیے کیوں کہ غریب اور بے سہارا مریضوں کو ایک ڈاکٹر سے بہت امیدیں ہوتی ہے اور ہمیں ان امیدوں پر کھرا اترنا چاہیے، کسی کی مدد کرنا انسانیت کا سب سے بڑا پیغام ہوتا ہے، کورونا وائرس کی تیسری لہر شروع ہوچکی ہے ہمیں اس سے بچنے کے لئے چہرے پر ماکس ہاتھوں پر سینیٹائزر آپس میں دو گز کا فاصلہ رکھنا ہے اور ہمیں بھیڑ بھاڑ علاقے سے بچنا چاہئے۔