ETV Bharat / city

مرادآباد: لاک ڈاؤن سے یومیہ مزدوروں کی پریشانیوں میں اضافہ

یومیہ مزدوروں کو ریاستی حکومت کی جانب سے تین مہینے تک ایک ہزار روپیے دینے کا منصوبہ ہے لیکن یہ منصوبے زمینی سطح پر اب تک نافذ نہیں ہوسکے ہیں جس کی وجہ سے یومیہ مزدوروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

author img

By

Published : May 25, 2021, 11:30 AM IST

daily wagers suffer due to lockdown in moradabad
مرادآباد: لاک ڈاون سے یومیہ مزدوروں کی پریشانی میں اضافہ

ریاست اترپردیش میں نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان یومیہ مزدوروں کو اٹھانا پڑ رہا ہے، مرادآباد شہر کے متعدد چوراہوں پر یومیہ مزدور صبح سات بجے سے مزدوری کی تلاش میں کھڑے ہو جاتے ہیں اور شام تک کھڑے رہنے کے بعد بھی ان مزدروں کو کوئی کام نہیں ملتا ہے۔

مرادآباد: لاک ڈاؤن سے یومیہ مزدوروں کی پریشانیوں میں اضافہ

یومیہ مزدوروں نے بتایا کہ صبح سے شام تک مزدوری کے کام کے لیے کھڑے رہتے ہیں لیکن کوئی بھی ہمیں کام نہیں دے رہا ہے اور اگر مزدوری مل بھی جاتی ہے تو ہفتے میں صرف ایک یا دو دن ہی مزدوری ملتی ہے، ہر روز مزدوری نہ ملنے کی وجہ سے گھر کے حالات بھی معاشی طور پر خراب ہوتے جارہے ہیں۔

یومیہ مزدوروں کو ریاستی حکومت کی جانب سے تین مہینے تک ایک ہزار روپے دینے کا منصوبہ ہے لیکن یہ منصوبے زمینی سطح پر نافذ نہیں ہوسکے ہیں جس کی وجہ سے یومیہ مزدوروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے یومیہ مزدوروں نے بتایا کہ گھر سے یہی امید لے کر نکلتے ہیں کی آج کام مل جائے گا لیکن شام کو بنا کام اور بنا مزدوری کے خالی ہاتھ لوٹنا پڑتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.