ریاست اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کے حکم پر کل ریاست میں ضلع کلکٹر پر یوگی حکومت کے خلاف احتجاج کر کے صوبے میں بے حال کاشتکار، مہنگی تعلیم اور بےروزگاری کے چلتے ڈی ایم کے ذریعہ گورنر کو ایک میمورنڈم دیکر ریاستی حکومت پر ناراضگی جتائی تھی۔
کل مرادآباد میں بھی سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے بھی ضلع کلکٹر پر احتجاج کیا تھا، آج اسی معاملے میں ضلع پولس انتظامیہ نے مرادآباد سماجوادی پارٹی کے صدر ادے ویر سنگھ سمیت تقریبًا 29 نامزد اور 50 نام نامعلوم سماجوادی کارکنان کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کیا ہے
احتجاج میں شامل لوگوں پر متعدد دفعات کی حکم عدولی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔