ETV Bharat / city

اس طرح سے قتل کیا جانا حکومت کی ناکامی ہے: چکر پانی مہاراج - ماب لنچنگ پرسخت قانون بنایا جائے:

ریاست اترپردیش کے ضلع بلند شہر میں دو سادھوؤں کے قتل کے بعد صوبے میں سیاسی رسہ کشی تیز ہوگئی ہے۔ جسے ہندو رہنما حکومت کی ناکامی بتا رہے ہیں۔ چکر پانی مہاراج نے کہا کہ یہاں قتل ہورہا ہے اور سیاسی جماعتیں سیاست کر رہی ہیں۔

ماب لنچنگ پرسخت قانون بنایا جائے: چکر پانی مہا راج

author img

By

Published : Apr 28, 2020, 2:26 PM IST

آپ کو بتا دیں کہ کُچھ دنوں پہلے مہاراشٹر کے پال گھر میں دو سادھو اور ڈرائیور کے ساتھ ہجومی تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں اس کی مذمت کی گئی اور اسے ہندو مسلم رنگ دینے کی ناکام کوشش کی گئی تھی اور اب اُتر پردیش کے بلند شہر میں دو سادھوؤں کا قتل ہو گیا۔

ماب لنچنگ پرسخت قانون بنایا جائے: چکر پانی مہا راج

اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا کے قومی صدر چکر پانی مہا راج نے بلند شہر میں ہوئے دو سادھوؤں کے قتل پر سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم نے مرکزی حکومت سے کافی پہلے مطالبہ کیا تھا کہ ہجومی تشدد کے خلاف سخت قانون بنایا جائے'۔

سادھو سنتوں کی حفاظت کے لئے اسپیشل قانون کے تحت فاسٹ کورٹ بنایا جائے لیکن افسوس کی بات ہے کہ ملک میں کہیں بھی سادھو سنتوں کا قتل ہوتا ہے تو بی جے پی کانگریس پر الزام لگاتی ہے اور کانگریس بی جے پی پر الزام تراشی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پھر سے مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ماب لنچنگ پر سخت قانون بنایا جائے اور اور فاسٹ کورٹ میں ایسے معاملے کی سماعت ہو تاکہ انصاف جلد سے جلد مل سکے۔ اس طرح سے قتل ہونا حکومت کی ناکامی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.