ETV Bharat / city

مرادآباد میں پیتل کاروبار ٹھپ

پیتل کاروباری نے مرکزی و ریاستی حکومتوں پر الزام عائد کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران حکومت کی بے توجہی کے باعث پیتل کے کاریگر بےروزگار ہوگئے ہیں۔

Brass business
Brass business
author img

By

Published : Jun 4, 2020, 7:00 AM IST

Updated : Jun 4, 2020, 8:34 AM IST

وزیراعظم نریندر مودی کے اعلان کے بعد پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا اور اب یہ لاک ڈاؤن 5 ویں دور میں آ پہنچا ہے، پورے ملک میں 30 جون تک لاک ڈاؤن ہے۔

لاک ڈاؤن کے باعث عام کاروباریوں سے لے کر محنت مزدوری کرنے والے مزدوروں کو بے حد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مرادآباد میں پیتل کاروبار ٹھپ

اترپردیش کے مرادآباد جس کو لوگ عالمی سطح پر پیتل نگری کے نام سے جانتے ہیں۔ یہاں نقاشی و دستکاری کرنے والے مزدور کاریگر روزگار نہ ہونے کی وجہ سے بے حد پریشان ہیں۔ اس موضوع پر ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے پیتل کاروباری اور کانگریسی رہنما صغیر سعید نے بتایا کہ مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت عوام کو روزگار دینے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی بے توجہی کے باعث مرادآباد کا پیتل کاروبار بدحال ہوچکا ہے اور اس لاک ڈاؤن کی وجہ یہاں سے غیر ملکوں میں ہونے والے پیتل کے کاروبار اب بدحالی کے شکار ہو چکے ہیں۔ ایسے میں یہاں پیتل کے کیگر اپنا روزگار کھوچکے ہیں۔

کانگریس رہنما نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت جو منصوبے غریب، بے سہارا اور مزدوروں کے لیے چلا رہی ہے وہ زمینی سطح پر کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 8:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.