ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد کے مونڈا پانڈے گاؤں کے عوام نے مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم دیا جس میں انہوں نے بلاک سربراہ پر الزام لگایا ہے کہ جعلی ٹینڈر بنا کر بلاک سربراہ نے کروڑوں روپے کی بدعنوانی کی ہے۔
گاؤں والوں نے میمورنڈم میں لکھا ہے کہ پنچایت مونڈا پانڈے کے کروڑوں روپے کا فرق کر کے پنچایت منڈا پانڈے کے ایم ایل اے فنڈ اور گرام ندھی سے کیے گئے ترقیاتی کاموں کو مختلف گراموں میں دکھا کر یہ کام بلاک سربراہ کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔
اس میمورنڈم میں مزید کہا گیا ہے کہ شمسی توانائی کے 20 بیس لاکھ روپے کی رقم نکالی گئی تھی اور ترقیاتی بلاک کے کسی گاؤں میں شمسی توانائی نہیں لگائی گئی۔
واضح رہے کہ اس کی جانچ ضلع ترقیاتی افسر کی نگرانی میں کی جارہی ہے۔ تاہم احتجاج کررہے۔