در اصل گذشتہ دنوں اترپردیش کے مختلف مقامات مہاجر مزدور ریل حادثے کا شکار ہوگئے تھے، جس کے بعد انتظامیہ نے ریلوے ٹریک پر مستعد بڑھادی ہے۔
اس ضمن میں بجنور ضلع کے تھانہ نجیب آباد کے جعفرا چوکی کے ریلوے ٹریک پر پولیس اہکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ دنوں اترپردیش کے آگرہ، کشی نگر، اوریہ، میں ریلوے ٹریک سے گزر رہے مہاجر مزدور ٹرین حادثے کا شکار ہوگئے تھے، اسی کے مد نظر بجنور پولیس کے افسران نے 17 مئی سے 24 مئی تک شفٹ وار 24 گھنٹے ریلوے ٹریک پر پولیس اہکاروں کی ڈیوٹی لگائی ہے۔ تا کہ بجنور میں مہاجر مزدور ٹرین حادثہ کا شکار نہ ہو پائے۔ اگر اسی دوران کوئی مزدور ریلوے پٹریوں سے گزرتا ہوا نظر آئے تو اسے فوری طور پر قرنطین کرایا جائے گا۔