ETV Bharat / city

مرادآباد: آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت تقریب کا انعقاد - स्वतंत्रता संग्राम सेनानी भवन मुरादाबाद

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں وی کیئر سوسائٹی کی جانب سے آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

azadi ka amrit mahotsav: we care society held a programme in moradabad
آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت تقریب کا انعقاد
author img

By

Published : Sep 30, 2021, 4:28 PM IST

15 اگست 1947 کو ملک آزاد ہوا تھا۔ ملک کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے پر آزادی کا جشن آزادی کا امرت مہوتسو کے طور پر منارہے ہیں۔ اسی تعلق سے مرادآباد کے سوا تنترا سنگرام سینانی بھون میں وی کیئر سوسائٹی کی جانب سے آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت ملک کی 75ویں سالگرہ منائی گئی۔

دیکھیں ویڈیو

اس موقع پر بھارت کے مشہور و معروف شاعر منصور عثمانی نے کہا کہ جس طرح سے ملک کی آزادی میں لوگوں نے اپنی قربانی دے کر ملک کو آزاد کرایا، تو وہیں مرادآباد کے ایسے لوگ ہیں جنہوں نے آزاد ہند فوج میں بھرتی ہو کر ملک کو آزاد کرانے میں مدد کی تھی۔

آج اس امرت مہوتسو کے ذریعہ مرادآباد کے ان سبھی لوگوں کو یاد کیا جارہا ہے، جنہوں نے اپنی جان دے کر اس ملک کو آزاد کرایا۔

اس امرت مہوتسو کے پروگرام میں ملک کی آزادی میں اپنی جان کی قربانی دینے والے خانوادہ کے لوگوں کو بھی بلایا گیا، جنہوں نے اپنے عزیزوں کی لگی تصویروں کو دیکھ کر ان کو یاد کیا۔

شاعر منصور عثمانی نے مزید کہا مرادآباد جہاں ایک طرف پیتل کے کاروبار کے لیے اپنی دنیا بھر میں الگ پہچان رکھتا ہے تو وہیں ملک کی آزادی میں اپنی جان نچھاور کرنے والے بہادروں کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔

مغل بادشاہ شاہجہاں کے بیٹے مراد بخش کے نام پر مرادآباد کا نام مراد+آباد= مرادآباد پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.