بارہ بنکی: ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں بدھ کی شام ''ایک شام مولانا اسرار وارثی کے یادوں کے نام '' کے موضوع پر ادبی تقریب اور مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے دوران ادبی حلقے میں نمایاں کام انجام دینے والے ادبی شخصیات کا اعزاز بھی کیا گیا۔ تقریب میں مختلف قارین نے مولانا اسرار وارثی کی شخصیت اور ان کے کار ہائے نمایاں پر تفصیل سے روشنی ڈالی Ek Sham Maulana Israr Varsi ke Name۔
بارہ بنکی شہر کے بڑیل واقع خالدہ کمپلیکس میں ہوئی اس تقریب میں ضلع اور اعتراف کے تمام مشہور و معروف شعراء کرام نے اپنے کلام پیش کر کے مرحوم اسرار وارثی اپنی خراج عقیدت پیش کی۔ مشاعرے کا آغاز مرحوم کے بڑے بیٹے نے ان کی ہی نظم پڑھ کر کیا۔ اس کے بعد تمام شعرا کرام نے اپنے کلام پیش کئے۔ معلوم ہو کہ مولانا اسرار وارثی ضلع کے دیوی قصبے کے باشندے تھے، وہ بہترین شاعر، ادیب، مورخ اور ناظم مشاعرہ تھے۔ ادب کی ساتھ ان کی دلچسپی ملی کاموں بھی خوب تھی۔ ضلع کی کوئی ادبی اور ملی محفل ان کے بغیر مکمل نہیں ہوتی تھی۔ مولانا اسرار وارثی کا رواں برس جنوری ماہ میں حرکت قلب رکنے سے انتقال ہو گیا تھا۔
مزید پڑھیں: