ایک طرف جہاں ملک بھر میں شہرت ترمیمی قانون اور نیشنل رجسٹر شہریت کو لے کر سیاست ہو رہی ہے، وہیں ضلع سنبھل کے پولیس کپتان مسلم سماج کے لوگوں کے ساتھ گُزرنے والے کانوڑیوں پر پھولوں کی بارش کرتے دکھائی دیے۔
ہندو مذہب کو ماننے والے شیو شنکر کو سب سے بڑا بھگوان مانتے ہیں اور ان کو خوش کرنے کے لئے سال میں دوبار کانوڑ لاکر شیولینگ پر گنگا جل چڑھانے کی روایت ہے۔
مزید پڑھیں:اے ایم یو طلبہ یونین کے سابق صدر شہزاد عالم برنی سے خصوصی بات چیت
شیو بھکت پیدل چل کر ہریدوار سے گنگاجل لاکر چڑھا تے ہیں، کانوڑیوں پر مسلمانوں کے پھول برسانے اور خدمت کرنے کے جذبے کو دیکھ کر گنگا- جمنی تہذیب کی مثال دیکھنے کو ملی کانوڑ سال میں دو بار لائی جاتی ہے ایک بار ساون کے ماہ میں اور دوسری ماہ پھاگن میں۔