ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں دکانوں اور گھروں میں نقب لگا کر چوری کی واردات کرنے والی وارداتوں کو مسلسل طور پر انجام دینے والے چار ملزمین کو تھانہ دیہات پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
واضح رہے کہ پولیس نے ان کے پاس سے چوری شدہ سامان اور موبائل بھی برآمد کرلیے ہیں۔
امروہہ پولیس کے سرکل افسر وجے کمار رانا نے پولیس سٹیشن میں پریس کانفرنس کر بتایا کہ پولیس نے گشت کے دوران چار نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کو ان کے شبہے کے بعد ان سے سختی سے پوچھ گچھ کی گئی جس کے بعد انہوں نے چوری کا اعتراف کیا۔
وجے کمار رانا نے بتایا کہ گرفتار ملزمین کشن، مہیندر، آکاش اور ارون سے پوچھ گچھ کرنے پر ان سے چوری شدہ 11 موبائل، کچھ زیورات، تین ہزار نقدی اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ان گرفتار تمام افراد پر پہلے بھی مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔
امروہہ کی تھانہ دیہات پولیس نے چوری کی واردات کو انجام دینے والے نوجوان کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے چوری کا مال بھی برآمد کیا ہے۔