ETV Bharat / city

امروہہ: اجے کمار للو کی رہائی کا مطالبہ تیز، کانگریسی رہنماؤں کا احتجاج - پرینکا گاندھی کی پہل پر مزدوروں کے لیے بسز

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں ضلع کانگریس کمیٹی کے کارکنان نے ریاستی کانگریس صدر اجے کمار للو کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے گاندھی مورتی پر احتجاج کیا۔

amroha: congress party workers protest for release ajay kumar lallu

author img

By

Published : Jun 13, 2020, 9:45 PM IST

Updated : Jun 13, 2020, 9:51 PM IST

امروہہ میں ضلع کانگریسی کمیٹی کے صدر اوم کرکٹاریاں اور شہر کانگریس کمیٹی کے صدر پرویز عارف نے ریاستی کانگریسی کمیٹی کے صدر اجے کمار للو کی رہائی کے لیے زوردار احتجاج کیا۔

خیال رہے کہ اترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجے کمار للو کو یو پی پولیس نے 20 مئی کو گرفتار کیا تھا۔ اجے کمار للو پرینکا گاندھی کی پہل پر مزدوروں کے لیے بسز کو یو پی میں داخل کرانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسی دوران اترپردیش پولیس نے اجے کمار للو کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔ کانگریس یوگی حکومت سے اجے کمار للو کی رہائی کا پر زور مطالبہ کر رہی ہے۔

کانگریس نے اجے کمار للو کی گرفتاری کے خلاف ریاست بھر میں سیوا ستیہ گرہ مہم چلائی اور یوگی حکومت پر دباؤ بنانے کی کوشش کی۔

اس موقع پر شہر کانگریس کمیٹی کے صدر پرویز عارف نے کہا کہ 'کانگریس پارٹی، اترپردیش صدر اجے کمار للو کی رہائی کے لیے احتجاج کر رہی ہے۔ اترپردیش حکومت نے اجے کمار کو جھوٹے الزامات میں جیل میں بند کیا ہے جبکہ وہ صرف مزدوروں کی خدمات کو انجام دے رہے تھے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہمارا مطالبہ ہے کہ سرکار کانگریس کے سبھی رہنماوں پر لگائے گئے مقدمات جلد سے جلد واپس لے اور انہیں رہا کرے'۔

Last Updated : Jun 13, 2020, 9:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.