ریاست اتر پردیش کے مرادآباد میں پنچایت انتخابات کے متعلق عام آدمی پارٹی کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے پنچایت انتخابات کے امیدواروں کی دوسری لسٹ جاری کی گئی۔
جہاں ایک طرف سبھی پارٹیاں پنچایت انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں وہیں دوسری اور عام آدمی پارٹی بھی اترپردیش میں پنجاب انتخابات میں پر زور طریقے سے حصہ لے رہی ہے۔
عام آدمی پارٹی یوپی کے پنچایت انتخابات دلی ماڈل کے طرز پر لڑے گی، دلی کیجریوال سرکار کی سہولت اور ترقی دیکھ کر اتر پردیش کی عوام کا بھی دل عام آدمی پارٹی کی جانب راغب ہو رہا ہے، اسی لیے عام آدمی پارٹی نے اترپردیش اور مرادآباد کی تمام 39 سیٹوں پر پنچایت انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
عام آدمی پارٹی کے ممبران و عہدیداران پوری طاقت اور محنت کے ساتھ پنچایت انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے تمام وارڈوں میں جا کر عام آدمی پارٹی کی کامیابی کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں اور اتر پردیش میں بھی دلی جیسا ماڈل لانے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔