ETV Bharat / city

'ہندوستان میں طبلہ اور سیتار امیر خسرو کی ایجاد'

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں نہرو یووا مہیلا سمیتی نام کی تنظیم کے زیر قیادت این سی پی یو ایل کے تعاون سے 'حضرت امیر خسرو ہندوستانی تہذیب کے علمبردار' کے عنوان سے 16 فروری کو ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

A seminar held on amir khusro in moradabad
'ہندوستان میں طبلہ اور سیتار امیر خسرو کی ایجاد'
author img

By

Published : Feb 18, 2020, 11:49 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 7:18 PM IST

ایس آر پبلک اسکول میں منعقدہ مرکزی سیمینار میں تقریر کرتے ہوئے جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے ڈاکٹر شفی ایوب نے کہا کہ ہندوستان میں حضرت امیر خسرو نے عربی، فارسی، ترکی اور ہندی موسیقی کو ملاکر قوالی ایجاد کی تھی۔ جو آج قوالی ہے ہندوستان میں امیر خسرو رحمتﷲ علیہ کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امیر خسرو نے ہی طبلہ اور سیتار ایجاد کیا تھا۔

'ہندوستان میں طبلہ اور سیتار امیر خسرو کی ایجاد'

جموں یونیورسٹی کے ڈاکٹر لیاقت علی نے کہا کہ حضرت امیر خسرو نے اُردو ادب میں ہی پہلی غزل لکھی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ خسرو نے سب ہی مذاہب کے تیہواروں پر اپنی شاعری لکھی۔

جموں پُونچھ کے ڈاکٹر مسعود احمد، ہریانہ میوات سے ڈاکٹر ریاض احمد، مشرف انجُم، طمیم احمد اور سید آصف حسن نے امیر خسرو کے اُصولوں پر روشنی ڈالی۔

سیمینار میں مہمان خصوصی ڈاکٹر فرید احمد نے حضرت امیر خسرو کے اُصولوں کو اپنانے کے لئے کہا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 7:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.