جھلسی حالت میں لڑکی کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں لڑکی کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے دہلی ریفر کردیاگیا ہے۔ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس نے کاررائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمین کے خلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ سانحہ تھانہ نکھاسا علاقے کے کا ہے، جہاں گذشتہ شام ایک نابالغ لڑکی کو اس کے پڑوس میں رہنے والا ذیشان زبردستی ان کے ساتھ جنسی زیادتی کرکے فرار ہوگیا۔
جس کے بعد مذکورہ لڑکی نازک حالت میں گھر پہنچی اور پورا معاملہ سنایا، جس کی اطلاع ملزم شخص کو ملی تو اس نے متاثرہ لڑکی پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ کے حوالے کردیا۔
شدید جھلسی حالت میں متاثرہ کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے لڑکی کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے دہلی کے صفدر جنگ ہسپتال کے لیے ریفر کردیا، جب معاملہ پولیس تک پہنچا تو پولیس حرکت میں آئی اور اور قریب 10 گھنٹے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ'ملزم کے خلاف جنسی زیادتی، قتل کے علاوہ ایس ایس اے کے تحت متعدد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔