مراداباد پولیس نے آج ایک ایسے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے جس کی باگڑور ایک خاتون کے ہاتھ میں ہے۔ گروہ کے پاس سے دو کاریں بھی برآمد کر لیں گئیں ہیں۔
مراداباد کے تھانہ سیویل لائن علاقہ کی سب سے پاش کالونی ٹی ڈی آئی سیٹی میں ایک ہفتے پہلے ایک تاجر کے گھر پر لوٹ کی واردات کو انجام دینے والے گروہ کو پولیس نے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے شناخت کر کے گرفتار کر لیا ہے۔
صحافیوں کے روبروہ خلاصہ کرتےہوئے ایس پی سیٹی مراداباد امیت آنند نے بتایہ کہ گھر میں کام کرنے والی نوکرانی شمع پروین ہی نے اس لوٹ کا پلان بنایا تھا۔
خاتون ضلع رامپُر سے ایک لوٹیرے گینگ کو لیکر گھر کے اندر پہنچی اور ان سے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے بند کرنے کو کہا۔ شمع پروین کی دو بہنے بھی گنگ میں شامل ہیں جو پہلے بھی کئ اور وارداتوں کو انجام دے چکی ہیں۔
خلاصہ میں پتہ چلا ہے کہ حال میں اس گروہ نے اتراکھنڈ سے ایک شخص کو اغوا کر کے دس لاکھ کی فروتی وصول کی ہے جس میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شمع پروین کی بہن سانیا مال دار لوگوں کو اپنے محبت کے جال میں پھنساں کر پیسے وصول کرتی ہے۔
آمیت عانند نے بتایا کی یہ گینگ ہنی ٹریپ لگا کر بھی کافی لوگوں کو لوٹ چکا ہیں۔