ETV Bharat / city

رامپور میں بجلی چوری کے الزام 410 افراد پر مقدمہ درج - بجلی چوری جانچ مہم

شہر رامپور میں محکمہ بجلی کی صبح 4 بجے سے شروع ہوئی بجلی چوری جانچ مہم کے دوران اب تک 410 لوگوں کے خلاف بجلی چوری کے مقدمات درج ہو چکے ہیں۔

410 people charged due to power theft in Rampur
رامپور میں بجلی چوری کے الزام 410 افراد پر مقدمہ درج
author img

By

Published : Aug 22, 2020, 7:23 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں محکمہ بجلی کی چھاپہ مار کاروائی جاری ہے، صبح 4 بجے سے شروع ہوئی چیکنگ مہم کے دوران اب تک 410 لوگوں کے خلاف بجلی چوری کے مقدمات درج ہو چکے ہیں، وہیں بجلی کے بڑھتے بلوں سے عام صارفین بجلی محکمہ کی بے ضابطگیوں سے کافی ناراض ہیں۔

رامپور میں بجلی چوری کے الزام 410 افراد پر مقدمہ درج

رامپور میں ایک مرتبہ پھر محکمہ بجلی کی جانب سے بجلی چوری کے خلاف چھاپہ مار کاروائی شروع ہوگئی ہے۔

آج صبح چار بجے سے دوپہر ایک بجے تک مختلف ٹیموں نے علاقوں میں چیکنگ مہم چلائی، اس دوران چوری کے الزام میں 410 لوگوں کے خلاف بجلی تھانہ میں مقدمات درج کرائے گئے۔

ریاست کے وزیر توانائی کے احکامات پر یہ کارروائی کی جا رہی ہے۔

اترپردیش پاور کارپوریشن میرٹھ زون کے تحت رامپور ضلع میں بجلی چوری روکنے کے لیے 6 ٹیمیں بنائی گئی ہیں، ان ٹیموں کو ضلع مجسٹریٹ اور پولیس کپتان کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔

سنجے آنند جین، چیف انجینئر بجلی تقسیم مرادآباد اور سنجے کمار گرگ ایگزیکیٹو آفیسر ہائیڈل پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

آج پولیس فورس کے ساتھ بجلی چین کی ٹیموں نے نواب گیٹ، رضا انٹرکالج، پہاڑی گیٹ، شاہ آباد گیٹ، ڈونگر پور اور تھانہ گنج سب اسٹیشنوں پر صبح چار بجے سے چیکنگ مہم شروع کی جو ایک بجے تک جاری رہی۔

ایگزیکٹو انجینئر بھیشم کمار نے کہا کہ بجلی چیکنگ مہم مسلسل چلائی جا رہی ہے اور بجلی چوری کرنے والوں پر وصولی کرنے کے علاوہ بجلی مقدمات درج کرائے جائیں گے۔

رامپور ضلع میں تقریباً 6,500 اسٹریٹ لائٹس لگا کر بجلی چوری کی جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ جن گھروں پر اسٹریٹ لائٹیں نسب ہیں انہیں ہٹایا جائے گا۔

وہیں دوسری طرف بجلی کے عام صارفین اپنے بڑھتے بجلی بلوں کو لیکر بجلی محکمہ کی کاروائیوں پر کافی ناراض ہیں۔

رامپور میں راہل گاندھی برگیڈ کے شہر صدر نازش خاں نے آج ایک شکایتی میمورنڈم محکمہ توانائی کے افسر کو دیا، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بجلی محکمہ آنکھیں بند کرکے غریب صارفین کو ہزاروں کے بل دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی لاک ڈاؤن کی مار سے سمبھل بھی نہیں پائے ہیں کہ بجلی کے اتنے بڑھے ہوئے بل آرہے ہیں کہ ہر انسان کے ہوش اڑے جا رہے ہیں۔

انہوں نے دہلی کی کیجریوال حکومت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ دلی سرکار بجلی کی شرحوں میں تخفیف کرکے عام آدمی کو سہارا دے رہی ہے وہیں اترپردیش کی یوگی سرکار بجلی کی شرحوں میں اضافہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.