ETV Bharat / city

مرادآباد میں کورونا کے 15 نئے کیسز سامنے آئے

author img

By

Published : Apr 21, 2020, 11:37 AM IST

اترپردیش کے مرادآباد میں کورونا مثبت کے 15 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اب تک ضلع میں 70 کورونا مثبت مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ جبکہ ایک ڈاکٹر سمیت تین افراد کی موت بھی ہوگئی ہے۔

15-new-corona-positive-cases-found-in-moradabad
مرادآباد میں کورونا کے 15 نئے کیسز سامنے آئے

ضلع مرادآباد میں پیر کے روز 3 مریضوں کی کورونا سے موت ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی دیر رات آئی رپورٹ میں 15 نئے مریضوں کے کورونا مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی۔ 15 نئے مریضوں میں سے بیشتر کا تعلق ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں سے ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے پہلے ہی انھیں قرنطینہ کردیا گیا تھا۔

پیر کے روز محکمہ صحت کو 53 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی، ان میں سے 38 منفی پائے گئے۔ زیادہ تر مثبت معاملات ہاٹ اسپاٹ کے علاقوں سے آئے ہیں۔

پیر کی شب موصولہ رپورٹ میں پندرہ مثبت مریضوں میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ انتظامیہ کے ذریعہ مثبت پائے جانے والے زیادہ تر مریضوں کو پہلے ہی آئی ایف ٹی ایم یونیورسٹی میں قرنطینہ کیا گیا تھا اور ان کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے۔

پندرہ افراد کے مثبت آنے سے انتظامیہ میں ہلچل مچی ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کے لواحقین سے متعلق معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں۔

پندرہ نئے کیسوں کی آمد کے بعد محکمہ صحت نے متاثرہ افراد کے گھروں کی صفائی شروع کردی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کچھ نئے علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ کے طور پر اعلان کرنے کی بھی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

نئے کیسز کے تسلسل سے سامنے آنے کے بعد 26 اپریل تک مرادآباد انتظامیہ نے لاک ڈاؤن میں کوئی نرمی نہیں کی ہے۔ انتظامیہ کے سامنے سب سے بڑا چیلنج کمیونٹی ٹرانسمیشن کو روکنا ہے۔ گووند نگر میں رہنے والی بوڑھی عورت کی موت کیسے ہوئی، اسے کیسے انفکشن ہوا، ابھی تک معلومات نہیں ہو سکی ہے۔

اب تک ضلع میں مثبت پائے جانے والے مریضوں کی تعداد 70 ہو گئی ہے، جبکہ تین مریض اور ایک ڈاکٹر کی موت ہوگئی ہے۔ انتظامیہ نے شہر کے 18 علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا ہے، لیکن اس کے بعد سے بڑھتے ہوئے واقعات سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ کتنے افراد مثبت مریضوں کے ساتھ رابطے میں آئے اور کتنے افراد میں انفیکشن ہوا اس بارے میں معلومات آنے والے دنوں میں سامنے آئیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.