ETV Bharat / city

میرٹھ: اعظم خان کی رہائی کے مطالبے پر ایس پی کارکنان کا احتجاج - اعظم خان کی رہائی کا مطالبہ

اتر پردیش کے میرٹھ شہر میں سماج وادی پارٹی کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

میرٹھ: اعظم خان کی رہائی کے مطالبے کو لیکر سماج وادی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Jul 26, 2021, 2:30 PM IST

میرٹھ میں سماج وادی پارٹی کارکنان نے رکن پارلیمان اعظم خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع کلکٹریٹ آفس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے یوگی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

میرٹھ: اعظم خان کی رہائی کے مطالبے کو لیکر سماج وادی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

احتجاج کر رہے کارکنان نے یوپی گورنر کے نام ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے اعظم خان کی جلد رہائی کی مانگ کی۔

احتجاج کر رہے کارکنان کا کہنا تھاکہ ’’یوگی حکومت بدلے کی نیت سے کام کر رہی ہے۔ بکری چوری، بھینس چوری سمیت مختلف مقدمات کے تحت ذی عزت شہری اور رکن پارلیمان اعظم خان کو جیل میں قید کر کے رکھا گیا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: ’اعظم خان کے ساتھ یوگی حکومت نے دشمنی کا رویہ اختیار کیا ہوا ہے‘

انہوں نے یو پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’اعظم کی طبیعت خراب ہونے کے باوجود انہیں جان بوجھ کر قید و بند کی صعوبتوں سے گزارا جا رہا ہے، جو جمہوری اقدار کے بالکل برعکس ہے۔‘‘

سماج وادی پارٹی کارکنان نے حکام سے اعظم خان پر عائد کیے گئے الزمات کو کالعدم قرار دیے جانے اور انہیں فوری طور رہا کرنے کی مانگ کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.