كورونا وائرس کے پیش نظر جہاں يوپی بورڈ نے کاپی جانچنے کے عمل پر پابندی عائد کردی تھی وہیں اب يوپی مدرسہ بورڈ نے بھی 2 اپريل تک کاپی جانچنے کے عمل کو ملتوی کر دیا ہے۔
کورونا وائرس کے اثرات کو روکنے کے لیے ہاسٹل کو بھی خالی کرایا جارہا ہے جس کی وجہ سے طالب علموں كو گھر جانے کے لیے نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ اقلیت کے نائب ڈائریکٹر محمد طارق نے کہا کہ ’حکومت کی جانب سے احتیاط کے طور پر جو بھی احکامات دیئے جائنگے ان تمام احکامات پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔‘
مدرسہ کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ’اس قسم کے احکامات سے مدرسہ بورڈ کے نتیجہ پر بھی ديكهنے كو مل سکتا ہے کیونکہ یہ ابھی دو اپریل تک کے لیے ہی ملتوی کیا گیا اگر کورونا کے اثرات کم نہیں ہوئے تو اس کی تاریخ بڑھ بھی سکتی ہے جس کی وجہ سے بورڈ کے نتائج میں بھی تاخیر ہوسکتی ہے۔‘
واضح رہے کہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 153 لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جن میں سے 122 بھارتی شہری ہیں اور 25 غیر ملکی شہری بتائے جا رہے ہیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک بھارت میں تین لوگوں کی جانیں جا چکی ہیں۔