ETV Bharat / city

یوپی مدرسہ بورڈ: داخلہ فارم کی تاریخ میں پھر توسیع

author img

By

Published : Feb 22, 2021, 10:59 PM IST

یوپی مدرسہ بورڈ کے داخلہ فارم کی تاریخ میں تیسری مرتبہ توسیع کیے جانے پر مدرسہ منتظمین نے اس پر اعتراض کیا ہے، وہیں دوسری جانب مدرسہ بورڈ کے سابق رکن بورڈ نے تاریخ میں توسیع کئے جانے پر اسے مثبت قدم قرار دیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ' ایسا کرنے سے مدرسہ بورڈ کے امتحانات میں اور زیادہ طالب علموں کو شامل کیا جا سکتا ہے۔'

یوپی مدرسہ بورڈ: داخلہ فارم کی تاریخ میں پھر توسیع
یوپی مدرسہ بورڈ: داخلہ فارم کی تاریخ میں پھر توسیع

اترپردیش مدرسہ بورڈ کے امتحان میں زیادہ طالب علموں کو شامل کرنے کی غرض سے اس کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے، لیکن مدرسہ منتظمین کا کہنا ہے کہ' بار بار تاریخ میں توسیع سے بورڈ کے امتحان میں تاخیر کے علاوہ اس کے نتائج میں بھی تاخیر ہو سکتی ہے، جس کی وجہ سے طلبا کو آگے داخلہ لینے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے'۔

یوپی مدرسہ بورڈ کے سابق رکن کا ماننا ہے کہ' مدرسہ بورڈ کے داخلہ فارم کی تاریخوں میں ہو رہی توسیع کو بورڈ کی جانب سے طالب علموں کے لیےاٹھایا گیا مثبت قدم قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ' ایسا کرنے سے بورڈ امتحان میں زیادہ سے زیادہ طلبہ کو شامل کیا جا سکتا ہے'۔

مزید پڑھیں: اترپردیش بجٹ: اقلیتی بہبود کے لیے 1896 کروڑ

ملک میں کورونا وبا کے سبب جہاں سماجی زندگی متاثر ہوئی، وہیں تعلیمی اداروں کو بھی کافی پریشانیوں کا سمانا ہے۔ ایسے میں یوپی مدرسہ بورڈ کی جانب سے امتحانات کو مکمل کرانا بھی بورڈ کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.