میرٹھ کے قصبہ شاہجہان پور میں ہجوم نے ایک نوجوان کو بچہ چوری کے شک میں شدید طور سے حملہ کرکے بری طرح زخمی کردیا۔
پولیس افسر آلوک سنگھ نے بتایا کہ 'نوجوان ریاست ہریانہ کا رہنے والا ہے۔ میرٹھ کے قصبہ شاہجہانپور میں دوا فروخت کرنے کے لیے آیا تھا عوام کو شک ہو گیا کہ یہ بچہ چوری کر رہا ہے جس کی وجہ سے عوام اس پر حملہ آور ہو گئی۔ پولیس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کر رہی ہے اور نوجوان کو اسپتال میں علاج کے لیے بھیج دیا ہے۔'
واضح رہے کہ سماجی رابطے کی سائٹ پر اس وقت بچہ چوری کے کئی ویڈیوز گردش کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ جگہ جگہ پر بے قصور لوگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔