میرٹھ: آزادی کے 75سال بعد بھی یوپی میں سپیرا برادری کو گزٹ میں شامل نہ کیے جانے سے ناراض سپیرا برادری کے سینکڑوں افراد نے تبدیلی مذہب کر مسلمان ہونے کی بات کہی ہے، سپیروں نے یوگی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ گزٹ میں شیڈول کاسٹ کے طور پر درج کریں جس سے سماج میں برابری کا درجہ ملنے کے ساتھ ساتھ ریزرویشن کا فائدہ حاصل ہو سکے۔
حالانکہ ملک کے مختلف صوبوں میں سپیرا برادری کو شیڈول کاسٹ کے شامل کیا گیا ہے اس برعکس یوپی میں انہیں مرحوم رکھا گیا ہے۔ جبکہ سیاسی پارٹیاں ان سے ووٹ ضرور لیتی ہیں۔ شیڈول کاسٹ میں شامل نہیں کیے جانے سے ناراض سپیرا برادری کے سینکڑوں لوگوں نے میرٹھ ضلع کلکٹریٹ آفس پر بین بجاتے ہوئے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا سرکار ان کی بات نہیں سنتی ہے تو وہ اسلام مذہب قبول کرلیں گے۔
لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح سے دہلی یا دوسرے صوبوں میں سپیروں کو گزٹ میں شامل کیا گیا ہے اسی طرح یوپی میں بھی ان کو سماجی حقوق مہیا کرائے جائیں تاکہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کو سنوار سکے۔
مزید پڑھیں: میرٹھ: پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے خلاف کانگریس کارکنان نے گرفتاری دی
Lakhimpur Violence: وزیر کے بیٹے آشیش مشرا پولیس کے سامنے حاضر
اب دیکھنا ہے کہ کیا یوپی میں اسمبلی انتخاب سے قبل کیا اترپردیش سرکار سپیرا برادری کو گزٹ میں شامل کر انہیں خوش کرتی ہے یا پھر اس سے ناراض ہوکر سپیرا برادری کے سینکڑوں لوگ اسلام مذہب قبول کرتے ہیں۔