ETV Bharat / city

راہل اور پرینکا گاندھی کو میرٹھ جانے سے روک دیا گیا - دفعہ 144 نافذ ہے

اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں گزشتہ دنوں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پر تشدد احتجاج میں ہلاک ہوئے افراد کے اہلخانہ سے ملاقات کے لیے جارہے کانگریس رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو راستے میں ہی روک دیا گیا۔

راہل اور پرینکا گاندھی کو روک دیا گیا
راہل اور پرینکا گاندھی کو روک دیا گیا
author img

By

Published : Dec 24, 2019, 3:09 PM IST

Updated : Dec 24, 2019, 3:58 PM IST

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ پر 'ستیہ گرہ' کرنے کے ایک دن بعد آج کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اترپردیش کے میرٹھ میں مذکورہ قانون کے خلاف احتجاج کے دوران جان گنوانے والے لوگوں کے اہل خانہ سے ملنے جارہے تھے لیکن پولیس نے انہیں شہر میں داخل ہونے سے پہلے ہی روک دیا۔

کانگریس ہیڈکوارٹر سے منگل کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق راہل اور ان کی بہن پریانکا ایک ہی گاڑی سے احتجاجی مظاہروں میں تشدد کے دوران مارے گئے لوگوں کے رشتہ داروں سے ملنے میرٹھ جا رہے تھے لیکن پولیس نے انہیں میرٹھ سے چند کلومیٹر پہلے پرتاپور میں ہی روک دیا۔

راہل اور پرینکا گاندھی کو روک دیا گیا

راہل گاندھی نے بتایا کہ جب انھوں نے پولیس افسران سے پوچھا کہ انہیں کیوں روکا جا رہا ہے، حکام نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا اور کہا کہ شہر میں کئی جگہ دفعہ 144 نافذ ہے۔ اس پر گاندھی کا کہنا ہے کہ وہ صرف تین لوگ ہی جا رہے ہیں اس کے باوجود انہیں آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Dec 24, 2019, 3:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.