ETV Bharat / city

نوئیڈا میٹرو میں آتشزدگی، دستاویزات جل کر راکھ - ای ٹی وی بھارت کی خبر

اتر پردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا کے سیکٹر-20 تھانہ علاقے سیکٹر-29 میں واقع گنگا شاپنگ کمپلیکس میں نوئیڈا میٹرو ریل کارپوریشن (این ایم آر سی) کے دفتر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ لگی آگ پر قابو پانے کے لئے 13 فائر ٹینڈرز کو تقریبا ڈھائی گھنٹے تک جدوجہد کرنا پڑی۔ جب آگ لگی اس وقت دفتر میں 50 سے زیادہ افراد کام کر رہے تھے، جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

Noida Metro office fire, documents burnt to ashes
نوئیڈا میٹرو میں آتشزدگی، دستاویزات جل کر راکھ
author img

By

Published : Jun 18, 2021, 10:45 PM IST

اتر پردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا کے سیکٹر 20 تھانہ علاقے سیکٹر 29 میں واقع گنگا شاپنگ کمپلیکس میں نوئیڈا میٹرو ریل کارپوریشن (این ایم آر سی) کے دفتر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ لگی آگ پر قابو پانے کے لئے 13 فائر ٹینڈرز کو تقریبا ڈھائی گھنٹے تک جدوجہد کرنا پڑی۔
جب آگ لگی اس وقت دفتر میں 50 سے زیادہ افراد کام کر رہے تھے ، جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

ویڈیو

چیف فائر آفیسر ارون کمار سنگھ کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ آگ کی وجہ سے بھاری دھواں نکل رہا تھا ، جس کی وجہ سے فائر بریگیڈ کے عملے کو آگ بجھانے میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: ملزم نہیں ملا تو 7 ماہ کی حاملہ کو پولیس نے لیا حراست میں

انہوں نے بتایا کہ پورے آفس میں فال سیلنگ تھی ، جس کی وجہ سے اندر ہی اندر پوری عمارت میں آگ پھیل گئی۔ آگ پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ کی 13 گاڑیاں تعینات کی گئیں۔ عمارت میں موجود فرنیچر ، اہم دستاویزات اور دیگر اہم چیزیں جل کر راکھ ہوگئیں۔

Noida Metro office fire, documents burnt to ashes
نوئیڈا میٹرو میں آتشزدگی، دستاویزات جل کر راکھ

یہ امر قابل ذکر ہے کہ جس کیمپس میں این ایم آر سی آفس واقع ہے وہاں بہت سے اہم اداروں کے دفاتر موجود ہیں۔
اس سے پہلے بھی اس دفتر میں آگ لگ چکی ہے جس میں اہم دستاویزات جل چکے تھے پھر دوبارہ این ایم آر سی کے دفتر میں آگ لگ گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.