ریاست اترپردیس کے ضلع میرٹھ میں نئے سال کے موقع پر آج کانسٹیبل کے عہدے پر تعینات تقریبا 11 کانسٹیبل کو ترقی دیتے ہوئے انہیں ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔
اس موقع پر محکمہ پولیس کے اعلی افسران نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے، محنت اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے کی ہدایت بھی دی۔
نئے سال پر ہیڈ کانسٹیبل کے اعزاز سے نوازے گئے تمام کانسٹیبل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے فرائض کو بحسن خوبی انجام دینے کا وعدہ بھی کیا ہے۔