ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں سماجی تنظیم سر بھی پریوار قریب 25 برسوں سے ملک میں بڑھتی آبادی پر روک لگانے کے لیے بیداری مہم چلا رہی ہے۔
اس مہم کے ذریعے ملک میں آبادی پر قابو کرنے کے تعلق سے قانون بنانے کے مطالبے کے ساتھ بیٹیوں کو بچانے سے متعلق عوام میں بیداری لانے کے لیے ملک کے مختلف اضلاع میں یہ مہم چلائی جارہی ہے۔ تنظیم کارکنان کو امید ہے کہ ایک دن ضرور حکومت تک ان کی آواز پہنچے گی اور اس پر قانون بنے گا۔ ساتھ ہی بیٹیوں کی حفاظت کے لیے سماج میں بیداری مہم چلا کر بیٹیوں کی اہمیت کو بتانے کی کوشش بھی جاری ہے۔
مزید پڑھیں: دو جنوری کو کووڈ-19 کے ڈرائی رن کی شروعات ہوگی
میرٹھ میں سماجی تنظیم کے زیر اہتمام بیٹیوں کو بچانے اور بڑھتی آبادی پر قابو پانے سے متعلق قانون بنانے کی مانگ کے تعلق سے سر بھی پریوار کی یہ مہم عوام اور حکومت پر کتنا اثر کرتی ہے یہ تو وقت طے کریگا۔ فی الحال بڑھتی آبادی اور بیٹیوں کا قتل یقینی طور پر ملک کے لیے فکر کی بات ہے۔