ایک بائیک پر تین نوجوان سوار تھے کہ اسی دوران بائیک سے گاؤں کے ایک نوجوان کو ٹکر لگی جس کے بعد تینوں بائیک سوار گر گئے۔ اس کے بعد گاؤں والوں نے بائیک سواروں پر حملہ کر دیا ایک نوجوان کو گھر میں بند کرکے بھیڑ نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد نوجوان ہلاک ہوگیا جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق مشتعل ہجوم میں دلتوں کی تعداد ذیادہ تھی۔ ہلاک ہونے والے شخص اقلیتی طبقے سے تعلق رکھتا ہے۔
ایک بائیک پر تین نوجوان سوار تھےاسی دوران بائیک سے ایک گاؤں کے ایک نوجوان کو ٹکر لگی جس کے بعد تینوں بائیک سوار گر گئے اس کے بعد گاؤں والوں نے بائیک سواروں پر حملہ کر دیا۔
ایک نوجوان کو گھر میں بند کرکے بھیڑ نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد نوجوان ہلاک ہو گیا۔ تین نوجوانوں میں سے دو زخمی ہیں۔
زخمی نوجوانوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ موٹر سائیکل سے جس نوجوان کو ٹکر لگی تھی اس کی میرٹھ کے کے ایم سی ہسپتال میں دوران علاج موت ہوگی ہے۔
پولیس نے اب تک اس پورے معاملے میں کاروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔