پنچایت انتخابات کے بعد 5 مئی سے ضلع میرٹھ کے دیہات علاقوں میں محکمہ صحت کی جانب سے ٹیموں کے ذریعہ قریب 2،98،312 گھروں میں کورونا انفیکشن کے مریضوں کی جانچ میں تقریباً 1200 لوگوں میں کورونا متاثرین کی تصدیق ہوئی، جنہیں ان کے ہی گھروں میں کورینٹائن کیا گیا ہے۔
ضلع میں اتنے بڑے پیمانے پر کووڈ کے مریضوں کے ملنے کے بعد اب محکمہ نے بتایا کہ 'معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سبھی متاثرین کی ٹیم کے ذریعے جانچ کی جائیگی تاکہ کورونا انفیکشن جڑ سے ختم کیا جا سکے۔
میرٹھ کے گاؤں میں جس طرح سے کورونا انفیکشن کے معاملے سامنے آئے ہیں اس کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ 'کورونا کی چین کو توڑنے میں محکمہ صحت کو اور زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے'۔