ETV Bharat / city

گھر واپسی کے انتظار میں ہفتوں گزر گئے: مہاجر مزدور - اترپردیش حکومت نے پیدل سفر پر پابندی عائد کردی

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے بھینسالی بس اسٹینڈ پر ہفتوں تک گھر واپسی کے انتظار میں مہاجر مزدور کا قافلہ ضلع انتظامیہ کے حکم کا منتظر ہے۔

meerut: migrant workers waiting for bus and train services
گھر واپسی کے انتظار ہفتوں گزر گئے: مہاجر مزدور
author img

By

Published : May 27, 2020, 12:20 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کے بعد دیہاڑی پر کام کرنے والے اور مہاجر مزدور بے روزگار ہوئے جس کے بعد ملک بھر سے مختلف ریاستوں میں پھنسے مہاجر مزدور پیدل ہی اپنے آبائی وطن کے لیے روانہ ہوگئے اس دوران مزدوروں کا بہت مشکلات کا سامنا پڑا کئی درجنوں مزدور حادثات کے شکار ہوکر ہلاک ہوگئے لیکن مہاجر مزدوروں کا سفر جاری رہا۔ تاہم اترپردیش حکومت نے پیدل سفر پر پابندی عائد کردی اس دوران مرکز اور ریاستی حکومت کی جانب سے خصوصی ٹرین کا بھی سلسلہ شروع ہوا اور مہاجر مزدور ٹرینوں اور بسوں سے سفر کرنے لگے۔

ویڈیو

لیکن میرٹھ کے بھینسالی بس اسٹینڈ پر جمع مہاجر مزدور تقریباً ایک ہفتہ سے بھوک پیاس کے علاوہ شدید گرمی میں بھی اپنے گھر واپسی کے لیے حکومت اور ضلع انتظامیہ سے فریاد لگا رہے ہیں۔کہ حکومت ان کی گھر واپسی کی راہ ہموار کردے تاکہ یہ مزدور آسانی سے اپنے گھروں کو لوٹ جائے۔

واضح رہے ایک ہفتہ قبل دو ٹرین بہار کے لیے روانہ کی گی تھی لیکن اس کے بعد ابھی ان مہاجر مزدوروں کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے کسی اور سواری کا انتظام نہیں ہو سکا ہے۔ ایسے حالات اب یہ مزدور ایک بار پھر سے پیدل اپنے گھر جانے کی بات کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ کی جانب سے کسی بس یا ٹرین کا انتظام نہیں ہوتا ہے تو یہ پیدل سفر پر نکلنے كو بھی تیار ہے۔ وہیں بس اسٹینڈ کے زمہداران بسوں كو روانہ کرنے کے لیے انتظامیہ کے حکم کا انتظار کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.