قرآن کریم میں ترمیم کے بعد اس کو منظر عام پر لانے کی وزیراعظم سے گہار لگانے والے شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کے خلاف عوام مسلسل مظاہرے کر رہی ہے۔ میرٹھ میں بھی ملی اور سماجی تنظیم کے کارکنان نے اے ڈی جی میرٹھ زون سے ملکر ایک میمورنڈم حکومت کے نام پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سماج میں تفریق پیدا کرنے کی غرض سے اس طرح کی حرکت کرنے والے وسیم رضوی کے خلاف مقدمہ چلایا جائے اور اس کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ اس طرح کی حرکت یہ شخص دوبارہ نہ کر سکے۔
وسیم رضوی کے خلاف اب سبھی مسلک کے لوگ ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جو شخص سماج میں تفریق پیدا کرے ایسا شخص مسلمان نہیں ہو سکتا۔