ETV Bharat / city

میرٹھ: کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ ںظر کووڈ پیڈیاٹرک وارڈ تیار

اترپردیش کے میرٹھ میں کورونا کی ممکنہ خطرات کے پیش نظر میڈیکل کالج میں کووڈ پیکو وارڈ تیار کیا گیا ہے، جو تمام تیاری سے لیس ہے۔

UP_MRT_01 _ super speciality childrens ward _special pkg _10007

author img

By

Published : Sep 26, 2021, 11:57 AM IST

میرٹھ: ملک میں کورونا وبا کی تیسری لہر کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر اور خاص کر اس لہر میں بچوں کے متاثر ہونے کا زیادہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے پیش نظر حکومت کی جانب سے عوام کو اور خاص طور پر بچوں کو بہتر طبّی سہولیات فراہم کرانے کے لیے میرٹھ کے میڈیکل کالج میں کووڈ پیکو وارڈ تیار کیا گیا ہے۔ جس میں بچوں کو ضرورت کے مطابق فوری طور پر علاج مل سکے گا۔

ویڈیو دیکھیے
ملک میں ابھی 18 سال سے کم عمر والوں کے لیے ویکسینیشن کی شروعات نہ ہونے اور کورونا کی تیسری لہر کے ممکنہ خطرے کو دیکھتے ہوئے سرکاری اسپتالوں اور میڈیکل کالجوں میں خاص طور پر بچوں کے علاج کے لیے خاص آئی سی یو وارڈ تیار کیے گئے ہیں جہاں بچوں کے لیے پرائیویٹ اسپتالوں سے بھی زیادہ بہتر طبّی سہولیات فراہم کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

کورونا وبا کی تیسری لہر کے ممکنہ خطرے کو دیکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے سرکاری اسپتالوں اور میڈیکل کالجوں میں جس طرح سے کووڈ پیکو وارڈ تیار کیے گئے ہیں ان کا مقصد بھی یہی ہے کہ انسانی زندگی کو کسی بھی وبا سے بچایا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.