ETV Bharat / city

میرٹھ: خستہ حال سڑکوں سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا - یوپی میں انتخابات

اترپردیش میں حکومت کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے دعوے گزشتہ ساڑھے چار سالوں سے کیے جا رہے ہیں اور اب اسمبلی انتخابات سے چند ماہ قبل نئے ترقیاتی پروجیکٹس کے اعلانات کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

میرٹھ: خستہ حال سڑکوں سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

author img

By

Published : Oct 3, 2021, 7:41 PM IST

نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریا نے گذشتہ دنوں میرٹھ کا دورہ کرکے یہاں 400 کروڑ روپے کے نئے پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھا اور متعدد پروجیکٹس کا افتتاح بھی کیا تاہم شہر کی خستہ حال سڑکوں کو دیکھنے سے تمام دعوؤں کی قلعی کھل جاتی ہے۔

میرٹھ: خستہ حال سڑکوں سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

اترپردیش میں سڑکوں کی بدحالی کو دور کرنے بلند بانگ دعوے کے ساتھ اقتدار حاصل کرنے والی یوگی حکومت میں بھی سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ نظر آرہی ہے۔ میرٹھ شہر میں بھی زیادہ تر علاقوں، خاص طور پر پرانے شہر میں سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہوچکی ہے جس سے ترقیاتی دعوؤں کی حقیقت عیاں ہوتی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انتخابات کے وقت تو بڑے بڑے دعوے کیے جاتے ہیں لیکن بعد میں کوئی بھی نمائندہ نظر نہیں آتا۔

یہ بھی پڑھیں:

میرٹھ: گاندھی جی کے پیغامات پر عمل کرنے کی ضرورت

یوپی میں انتخابات کے موقع پر جہاں سیاسی جماعتیں بڑے بڑے دعوے کرکے عوام کا ووٹ حاصل کرنے میں کام رہتی ہیں۔ وہیں عوام کو چاہئے کہ ووٹ دینے سے قبل اچھی طرح سوچیں۔ ووٹ کو مذہب یا ذات پات کی بنیاد پر نہیں دینا چاہئے بلکہ علاقے کی ترقی کرنے والے امیدواروں کو کامیاب کرنا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.