ETV Bharat / city

Police Action Against Haji Gallah: میرٹھ میں ملزم حاجی گلہ کے خلاف پولیس کی بڑی کاروائی - میرٹھ میں حاجی گلہ کی کروڑ روپیے کی جائیداد ضبط

محض بیس سال میں کروڑ پتی بنے حاجی نعیم گلہ کے خلاف اترپردیش کے میرٹھ پولیس Meerut Police Action on Haji Gallah نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے بنائے گئے گودام کو سیل کر دیا گیا۔ اس سے پہلے بھی ان کی کروڑوں روپے کی جائیداد ضبط کی جا چکی ہے۔

Police Action Against Haji Gallah
Police Action Against Haji Gallah
author img

By

Published : Jan 1, 2022, 2:31 PM IST

میرٹھ کے سوتی گنج میں ایک بار پھر گاڑیوں کی چوری اور ڈکیتی کے ملزم حاجی گلہ کے خلاف میرٹھ پولیس کی جانب سے بڑی کارروائی کی گئی ہے Meerut Police Action on Haji Gallah۔

اے ایس پی سورج رائے ASP Suraj Ray Meerut نے حاجی گلہ کے میرٹھ کینٹ علاقے کے ویسٹرن روڈ بنگلہ نمبر 235 پر بنائے گئے غیر قانونی طریقے سے گودام کو سیل کر دیا، جبکہ حاجی گلہ کی میرٹھ میں پٹیل نگر Patel Nagar Meerut کی کروڑوں کی جائیداد پہلے ہی ضبط کی جا چکی ہے۔

ویڈیو دیکھیے۔
سوتی گنج سے تعلق رکھنے والے کباڑی کے بڑے کاروباری حاجی نعیم عرف گلہ پر چوری کی گاڑیاں کاٹ کر بے پناہ دولت حاصل کرنے کا الزام ہے۔ پنجاب میں گلہ کے قریب 100 کروڑ روپے کی جائیداد کی تصدیق پولیس کر چکی ہے، جس کے دستاویز بھی پولیس نے جمع کر لیے ہیں۔ اس جائیداد کی جانچ کے لیے پولیس کی ایک ٹیم پنجاب روانہ کر دی گئی ہے، جبکہ گلہ کی 15 کروڑ کی جائیداد پہلے ہی ضبط کی جا چکی ہے۔

کنٹونمنٹ کے گودام کو ملا کر ابھی تک گلہ کی تقریباً 25 کروڑ روپے کی املاک ضبط کی جا چکی ہیں۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ گلہ نے ہی سوتی گنج Soti Ganj Meerut میں چوری کی گاڑیوں کو کاٹنے کا کام شروع کیا تھا۔ اس کے بعد اس نے دہلی، این سی آر میں اپنا نیٹ ورک پھیلایا۔ چوری کی گئی گاڑیوں کے انجن زیادہ تر پنجاب میں فروخت کیے جاتے تھے اور اسی کمائی سے اس نے پنجاب میں بھی پراپرٹی خریدی۔

واضح رہے کہ حاجی نعیم عرف گلہ اور ان کا بیٹا پچھلے تقریباً چھ ماہ سے جیل میں بند ہیں۔ ایسے میں پولیس ان کی املاک کی تلاش کر کے ضبط کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.