ETV Bharat / city

غیر مسلموں کو بھی راش کٹ تقسیم

ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن ہے۔ ایسے میں یہاں کے غریب اور روز کما کر کھانے والے افراد پریشان ہیں۔ ان حالات میں جمیعت علماء ہند ہندو اور مسلمان دونوں میں راشن کی کٹ تقسیم کرا رہی ہے۔

author img

By

Published : May 22, 2020, 6:14 PM IST

غیر مسلموں کو بھی راش کٹ تقسیم
غیر مسلموں کو بھی راش کٹ تقسیم

کورونا وائرس وبا کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاؤن کے سبب روزگار سے محروم ہو گئے سماج کے غریب طبقہ کو سرکاری اور سماجی تنظیموں کی مدد کا ہی آسرا ہے۔ ان حالات میں جبکہ سرکاری امداد کا دائرہ محدود ہے، سماجی تنظیموں نے آگے بڑھ کر ذمہ داری قبول کی ہے اور لوگوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔

غیر مسلموں کو بھی راش کٹ تقسیم

جمیعت علماء ہند شہر میرٹھ کے صدر قاضی زین الراشدین کے مطابق 'غریب اور ضرورت مند افراد کی مدد ایسے صاحب حیثیت افراد کی امداد سے کی جا رہی ہے، جو ہر سال جمیعت علماء کو چندے کے ذریعہ مالی تعاون کرتے ہیں۔ جمیعت علماء چندے کی اس رقم کا استعمال مختلف فلاحی کاموں کو انجام دینے میں کرتی ہے اور اس سال کورونا وبا کے سبب لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزگار سے محروم ہوئے افراد کی مدد کی جا رہی ہے۔ ماہ رمضان اور عید کے پیش نظر راشن اور اشیائے ضروریہ کی تقریباً سو سے زیادہ کٹ تیار کی گئی ہیں اور لوگوں میں تقسیم کی گئی ہیں'۔

جمیعت علماء ہند میرٹھ کے صدر کے مطابق راشن کی اس کٹ کو محض مسلمانوں میں نہیں بلکہ غیر مسلم ضرورت مندوں میں بھی تقسیم کیا کا رہا ہے۔ جمیعت علمائے ہند کی روایت کے مطابق بغیر تفریق مذہب و ملت جمیعت علماء ہر ضرورت مند شخص کے لیے پیش پیش ہے۔

جمیعت علماء ہند میرٹھ شہر کے جنرل سيكريٹری سلمان قاسمی نے بتایا کہ ان حالات میں سماج کے ضرورت مند طبقے تک پہنچ کر مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ میرٹھ میں جمیعت علما ہند کے ذمہ داران اور ممبران نے سماج کے صاحب حیثیت افراد کی مدد سے ضرورت مند لوگوں تک راشن پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ جمیعت علماء بغیر تفریق مذہب و ملت خاص طور پر نشاندہی کر کے ایسے ضرورت مند افراد تک راشن پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے، جو ضرورت مند تو ہیں، لیکن کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلا سکتے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.