میرٹھ کا نوچندی میلہ ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کی مثال رہا ہے۔ میلے کی قدیم روایت چنڈی دیوی مندر اور درگاہ حضرت بالے میاں سے وابستہ ہے۔ لیکن گذشتہ برس کورونا وبا کے سبب نوچندی میلہ بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔
نوچندی میلے کی یہ روایت محض کاروباری تقاضوں تک محدود نہیں بلکہ عقیدت کو بھی بیان کرتا ہے، ایسے میں اب ایک بار پھر ملک میں کورونا کی دوسری لہر سے میلے پر بھی اس کا اثر پڑ تا دکھائی دے رہا ہے۔
درگاہ حضرت بالے میاں وقف کمیٹی اور چنڈی دیوی مندر کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ' جس طرح سے ملک میں دوسرے مذہبی اور سیاسی پروگرام منعقد ہو رہے ہیں۔ اسی طرح نوچندی کا میلہ بھی ایک مذہبی روایت سے وابستہ ہے، اس کو بھی شرائط کے ساتھ لگایا جانا چاہیے۔
قدیم نوچندی میلے کی سیکڑوں برس پرانی تہذیبی اور ثقافتی روایت زندہ رکھنے والے نوچندی میلہ ہمارے ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو بیان کرتا ہے، ایسے میں اگر اس سال بھی یہ میلہ کورونا کی نذر ہوا تو عقیدت کے ان مراکز کی زیارت سے عوام کو محروم رہنا پڑ سکتا ہے۔