ملک میں لاک ڈاؤن کے بعد ان لاک 1.0 میں اب بازاروں كو کھولنے کی اجازت دیے جانے کے بعد عوام اپنی ضروری اشیاء کی خریداری کرنے کے لیے بازارون کا رکھ تو کر رہی ہے لیکن كورونا کا ڈر بھی ان کے چہروں پر صاف نظر آرہاہے۔ میرٹھ کے بازارون میں بھی اسی طرح کا نظارہ دیکھنے كو مل رہا ہے۔
میرٹھ میں بھی كورونا کا خوف عوام کے چہروں پر صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ جہاں لوگ اپنی ضرورت کا سامان لینے بازارون کا رکھ تو کر رہے ہیں لیکن كورونا کے ڈر سے وه حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے جاری احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کر رہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ جس طرح سے كورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اس كو ديكهتے ہوئے حکومت کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کرنا بھی ضروری ہے۔ تبھی ہم كورونا وائرس کے انفیکشن سے بچ سکتے ہیں۔
ملک میں كورونا وبا کے پیش نظر اب عوام میں بھی بیداری دیکھی جارہی ہے۔ لوگ نجی طور پر بھی اس وباء سے نجات پانے کے لیے جدجہد کررہے ہیں اور طرز زندگی میں تبدیلی لا رہے ہیں۔ تاکہ اس بیماری جلد نجات مل سکے'۔