کانگریس کے ریاستی صدر اجےکمار للوکی قیادت میں ہوئے اس مظاہرے میں کانگریس کے درجنوں سینئر رہنما شامل رہے۔
اجے کمار للونے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش کی موجودہ حکومت نے کسانوں کے گنے کی رقم کی بقایا کو ابھی تک ادا نہیں کیا ہے اور کروڑوں روپے چینی میلوں پر باقی ہیں، یہی وجہ ہے کہ کانگریس کارکنان سڑک پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک کسانوں کی رقم کو مکمل طریقے سے ادا نہیں کی جائے گی اس وقت تک کانگریس پارٹی کے کارکنان سڑک پر اتر کر کسانوں کی لڑائی لڑیں گے، اور ایوان پارلیمان میں بھی کسانوں کی آواز بن کر بلند کرتے رہیں گے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کسانوں کے گنے نے کی قیمت کو چار سو پچیس روپے متعین کریں اور بقیہ رقم کو فوری طور پر ادا کرے۔
انہوں نے ریاستی وزیرسریش رانا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جو گنے کے رقم کے ادائیگی کو کامیابی کے طور پر شمار کر رہی ہے وہ کسانوں کے ساتھ دھوکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گنہ وزیرکے چینی میل پر ابھی تک کسانوں کے کروڑوں روپے باقی ہیں، ایسے میں بی جے پی کو کسانوں کے گنے کی رقم کی ادائیگی کو کامیابی بتانے پر شرم کرنا چاہیے۔
اجئے کمار للو نے کہا کہ گنا کسانوں کی بقایا رقم کو حکومت جلد از جلد ادا کریں اور کسانوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کو بند کرے۔