ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں کینسر بیداری مہم کے تحت اسماعیل گرلز ڈگری کالج میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا، جس میں ماہرین نے کینسر سے نہ ڈرنے کی بات کہی۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ '40 برس کی عمر کے بعد سال میں ایک روٹین چیک اپ کروانے سے ہم اس بیماری کو شروعاتی اسٹیج میں ہی پتہ لگا لیتے ہیں، جس سے مریض کو وقت پر علاج ملنے سے اس کی بیماری کو ختم کیا جا سکتا ہے، ساتھ ہی ہمیں اپنی روز مرہ کی زندگی میں خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے مزید احتیاط ہی کینسر کا علاج ہے'۔
کینسر کو لے کر عوام میں خوف دیکھا جاتا ہے، لیکن وقت پر علاج سے کینسر کو شکست دینے والی خواتین کا ماننا ہے کہ زندگی بہت قیمتی ہے ہمیں اس کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے کینسر بیداری مہم کے پیش نظر کالج میں ایک آرٹ نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں کینسر سے کیسے بچا جائے تصاویر کے ذریعے بتانے کی کوشش بھی کی گئی۔
کینسر کی بیماری سے بچاؤ کو لے کر میرٹھ میں چلائی جا رہی مہم کا مقصد بھی یہی ہے کہ کینسر کی بیماری سے آگر بچنا ہے تو روزمرہ کی زندگی میں بھی تبدیلی لانی ہوگی تاکہ اس بیماری ہے ہونے والے نقصان سے بچا جا سکے۔