میرٹھ: اترپردیش کے میرٹھ شہر میں موجود چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو Department of Urdu, Chaudhry Charan Singh University میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اردو سه ماهی میگزین عالمی جائزہ کے خاص شمارے کا اجراء عمل میں لایا گیا۔ کورونآئی ادب Coronai Adab کے عنوان سے شائع کیے گئے اس شمارے میں کورونا کے منظر کو مختلف ادیبوں نے اپنی تخلیق کے ذریعے کورونا وبا کے ماحول کو اپنی تخلیقات کے ذریعے بتانے کی کوشش کی ہے۔
- Jharkhand To Introduce Anti-mob Lynching Bill: جھارکھنڈ حکومت بھی ہجومی تشدد کے خلاف بل پیش کرے گی
میرٹھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو Department of Urdu, Chaudhry Charan Singh University میں خصوصی رسم اجراء پروگرام میں سہ ماہی اردو میگزین عالمی جائزہ کے خصوصی شمارے کورونائی ادب کے اجرا کا مقصد بھی یہی ہے کہ کورونا وبا کے سبب لاک ڈاؤن کے دوران ادباء کے مضامین کو شمارے میں شامل کر کے ان کے خیالات کو منظر عام پر لایا جائے۔