ETV Bharat / city

یوپی مدرسہ بورڈ کے نتائج کے متعلق حکومت کی گائڈ لائنس کا انتظار - یوپی مدرسہ بورڈ کی خبر

یوپی مدرسہ بورڈ میں بارہویں اور دسویں جماعت کے امتحانات منسوخ کیے جانے کے بعد ابھی تک نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی حکومت کی جانب سے اس کے متعلق کوئی گائڈ لائن جاری کی گئی ہے۔

awaiting government guideline on up madrasa board results
یوپی مدرسہ بورڈ کے نتائج کے متعلق حکومت کی گائیڈ لائن کا انتظار
author img

By

Published : Jul 7, 2021, 9:23 AM IST

کورونا وائرس کے سبب یوپی مدرسہ بورڈ نے بھی دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن طلبا کو آگے کی کلاسز میں داخلہ کے لیے ان کے نتائج کو جاری کرنے کی کیا صورت ہوگی، اس کے لیے حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی گائڈ لائن جاری نہیں کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے طلبا کو پروموٹ کیے جانے سے متعلق کوئی رہنما اصول جاری نہ ہونے کی وجہ سے منتظمین مدارس اور طلبا کے سامنے مشکل حالات پیدا ہوگئے ہیں۔

یوپی مدرسہ بورڈ کے نتائج کے متعلق حکومت کی گائیڈ لائن کا انتظار

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں یوپی مدرسہ بورڈ سے منسلک تقریباً تین مدارس میں یوپی مدرسہ بورڈ کا نظام قائم کیا گیا ہے اور ان میں سینکڑوں کی تعداد میں طالب علم زیر تعلیم ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب امتحانات کو منسوخ کیے جانے کے بعد اب مدرسہ بورڈ کے ذمہ داران حکومت کی جانب سے مدارس کے لیے نئی گائڈ لائنس کا انتظار کررہے ہیں۔

خاص طور پر پرائیویٹ طلبا کو پروموٹ کرنے کے لیے حکومت کیا صورت اختیار کرتی ہے یہ سب حکومت کے فیصلے پر ہی منحصر ہے، فی الحال مدرسہ منتظمین اور طلبا کے سامنے آگے کی راہیں مشکل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جے ای ای مین کے تیسرے مرحلے کے 20 جولائی اور چوتھے مرحلے کے امتحان 27 جولائی سے

یوپی حکومت کی جانب سے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو پروموٹ کیے جانے کے فیصلے کے متعلق کوئی گائڈ لائن جاری نہ ہونے سے جہاں مدرسہ منتظمین کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں وہیں پرائیویٹ امتحانات میں شامل ہونے والے طلبا کے لیے بھی حکومت کو جلد کوئی فیصلہ لینا ہوگا۔ تاکہ ان کی آگے کی راہیں آسان ہوسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.